Time 12 جنوری ، 2023
پاکستان

ایم کیو ایم دھڑوں کے سربراہوں کے درمیان پارٹی چلانے کے معاملات طے پا گئے

ایم کیو ایم کے تنظیمی اور پارلیمانی سیٹ اپ الگ الگ ہوں گے، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی میں بھی ردوبدل کیا جائے گا: ذرائع۔ فوٹو آن لائن
 ایم کیو ایم کے تنظیمی اور پارلیمانی سیٹ اپ الگ الگ ہوں گے، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی میں بھی ردوبدل کیا جائے گا: ذرائع۔ فوٹو آن لائن

ایم کیو ایم کے تینوں دھڑوں کے سربراہوں کے درمیان پارٹی چلانے کے معاملات طے پا گئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی اور فاروق ستار آج ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد جائیں گے، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار پریس کانفرنس میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے تینوں دھڑوں کے سربراہوں کے درمیان پارٹی چلانے کے معاملات طے پا گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم کیو ایم کے تنظیمی اور پارلیمانی سیٹ اپ الگ الگ ہوں گے، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی میں بھی ردوبدل کیا جائے گا اور اچھی شہرت کے حامل افراد کو رابطہ کمیٹی میں لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور انیس قائمخانی خالد مقبول صدیقی کی قیادت پر پہلے ہی اتفاق کر چکے ہیں، انیس قائمخانی کو تنظیمی امور چلانے کی ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :