گوگل میپس میں اپنے گھر کی تصویر کو چھپانے کا طریقہ جانیں

اس کے لیے سیٹنگز میں تبدیلی کرنا ہوگی / فائل فوٹو
اس کے لیے سیٹنگز میں تبدیلی کرنا ہوگی / فائل فوٹو

کیا آپ گوگل میپس اسٹریٹ ویو میں اپنے گھر کی تصویر دکھانا نہیں چاہتے؟ تو فکرمندی کی بات نہیں ایسا ممکن ہے۔

جی ہاں ایک ٹِرک کے ذریعے آپ اپنی پرائیویسی کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اور اس کے لیے بس چند منٹ درکار ہوں گے۔

گوگل میپس میں گھر کو پرائیویٹ رکھنے کے لیے آپ سیٹنگز میں تبدیلی کرسکتے ہیں جس کے بعد وہ اسٹریٹ ویو میں دھندلا ہوجائے گا۔

اس مقصد کے لیے گوگل میپس کو ایک درخواست بھیجنا ہوگی۔

البتہ یہ ذہن میں رہے کہ ایک بار جب آپ کا گھر اسٹریٹ ویو میں دھندلا ہوجائے گا تو پھر اسے دوبارہ واضح کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

اپنے گھر کو اسٹریٹ ویو میں دھندلا کرنے کا طریقہ جانیں

اپنے کمپیوٹر پر گوگل میپس ویب سائٹ کو اوپن کریں اور وہاں سرچ بار میں اپنے گھر کے پتے کا اندراج کریں۔

اس کے بعد اسٹریٹ ویو بائیں کونے کے نچلے حصے میں ان ایبل کریں جہاں آپ کے گھر یا رہائشی گلی کی تصویر نظر آئے گی۔

جب گھر کی تصویر نظر آئے تو اس پر کلک کریں۔

اس کے بعد دائیں کونے میں نیچے رپورٹ اے پروبلم پر کلک کریں اور مائی ہوم سلیکٹ کریں۔

اس کے بعد آپ ماؤس کرسر کے ذریعے گھر کے ان حصوں کا انتخاب کرسکتے ہیں جن کو آپ انٹرنیٹ سے چھپانا چاہتے ہیں۔

گوگل کی جانب سے آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ اسے دھندلا کیوں کرنا چاہتے ہیں تو مختصر اور واضح وجہ درج کریں۔

اس کے بعد ای میل ایڈریس انٹر کرکے reCaptch کو کنفرم کریں اور پھر submit بٹن پر کلک کریں اور بس۔

البتہ یہ تصاویر تھرڈ پارٹی کے باعث ویب پر شو ہوسکتی ہیں، جہاں سے ان کو ہٹانے کا کوئی مخصوص طریقہ کار موجود نہیں۔

مزید خبریں :