امیتابھ کی مشہور زمانہ فلم کو بار بار نشر کرنے پر شہری نے چینل سے شکایت کر دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل 

آپ نے بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی مشہور فلم 'سوریا ونشم' ایک بار تو ضرور دیکھی ہوگی،فلم کی گھریلوں کہانی اور امیتابھ بچن کے ڈبل رول کی وجہ سے اس فلم کو کافی پسند کیا گیا تھا۔

اس فلم کو  پسند کیے جانے کی ایک وجہ بھارتی ٹی وی چینل 'سیٹ میکس' کی جانب سے اس کو بار بار نشر کرنا بھی تھی، انٹرنیٹ عام ہونے سے قبل ٹی وی  پر کیبل کے ذریعے فلمیں دیکھنے کا رجحان تھا، اتوار کا دن ایسا ہوتا تھا کہ سوریا ونشم ضرور ٹی وی پر چل رہی ہوتی تھی۔

تاہم اب انٹرنیٹ کے دور میں بھی بھارتی چینل سیٹ میکس اس فلم کو باربار  نشر کر رہا ہے جس وجہ سے ایک بھارتی شہری نے تنگ آکر چینل کو شکایتی خط ہی لکھ ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک شہری نے بھارتی فلمی چینل کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ 'آپ کے چینل کو فلم دکھانے کا حق ہے ،مجھے اور میرے خاندان  کو سوریا ونشم کی کہانی  یاد ہوگئی، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آپ اور کتنی بار یہ فلم دکھائیں گے؟'

شہری نے خط میں مزید لکھا کہ فلم کو باربار دیکھ کر میری یا میرے گھر والوں کی دماغی صحت متاثر ہوئی تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟، برائے مہربانی مجھے اس بات کا جواب دیجیے گا۔

شہری کا چینل کو لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس پر صارفین نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ فلم سوریا ونشم 1999 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں امیتابھ بچن کے علاوہ انوپم کھیر اور قادر خان نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

مزید خبریں :