18 جنوری ، 2023
کراچی کے علاقے کیماڑی میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) کے دفتر کے سامنے ایک بار پھر تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔
جماعت اسلامی کے کارکن اردو یونیورسٹی کے قریب احتجاج کر رہے ہیں۔
کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج تبدیل کرنے کا الزام عائد کرکے کیماڑی میں ڈی آر او اور ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر تحریک انصاف نے احتجاج کیا جہاں پیپلزپارٹی کے کارکن بھی پہنچ گئے اور اشتعال انگیز نعرے بازی کے بعد ایک دوسرے پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا گیا۔
اس کے نتیجے میں دو میڈیا ورکرز سمیت 3 لوگ زخمی ہوگئے۔ ادھر ملیر ہالٹ پر بھی پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں میں تصادم ہوا ، پُرتشدد احتجاج کے باعث قیوم آباد چورنگی اور شارع فیصل پر ٹریفک جام ہو گیا۔
قیوم آباد چوک پر بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا دھرنا اور احتجاج جاری ہے جس کی وجہ سے عائشہ مسجد ایکسپریس وے، کورنگی روڈ، جام صادق برج اور شہید ملت ایکسپریس وے پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔