19 جنوری ، 2023
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کےکارکنان کو ملک میں بننے والی فلموں پر غیر ضروری تبصرہ کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے نیشنل ایگزیکٹو میٹنگ کے دوران پارٹی ارکان کو مخاطب کیا اور کہا کہ ٹی وی پر چلنے والے ڈرامے اور سوشل میڈیا کی چیزوں پر تبصرہ کرنے سے گریز کریں۔
نریندر مودی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں بی جے پی کارکنان کی جانب سے شاہ رخ کی فلم کے گانے پر تنقید کی جارہی ہے۔
نریندر مودی نے خطاب میں پٹھان فلم کے گانے ’بے شرم رنگ‘ سمیت کسی بھی متنازع گانے یا فلم کا نام نہیں لیا۔
خیال رہے کہ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان کے گانے بے شرم رنگ کو بی جے پی ارکان اور رہنماؤں سمیت وزیر اعلیٰ نے گانے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہندوؤں کی توہین قرار دیا تھا۔
اس کے علاوہ ہندو انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان کو جلائے جانے کی دھمکی بھی دی تھی۔