Time 19 جنوری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

عمران خان کو کچھ کہوں تو ساس اور والدہ کھانا بھی سامنے سے اٹھا لیتی ہیں: صحیفہ جبار

نامور ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے بتایا ہے کہ ان کی ساس اور والدہ  سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہت بڑی مداح اور سپورٹر ہیں۔

کچھ روز قبل صحیفہ نے جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں شرکت کی جس میں ان سے پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں دلچسپی سے متعلق سوال کیا گیا۔

جواب میں اداکارہ نے کہا کہ 'مجھے سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے البتہ میری والدہ اور ساس دونوں ہی عمران خان کی بہت بڑی مداح ہیں، وہ دونوں ان کی بہت زیادہ حمایت کرتی ہیں'۔

صحیفہ جبار نے بتایا کہ 'اگر کبھی غلطی سے ہم میں سے کسی نے عمران خان کے خلاف کچھ کہہ دیا اور  اگر سامنے کھانا پڑا ہے، تو دونوں ہی اسے اٹھا کر واپس لے جاتی ہیں'۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ 'عمران خان کو کچھ کہنے پر ان دونوں سے لڑائی ہوجاتی ہیں اور وہ لوگ لڑائی بھی ایسی کرتی ہیں کہ بدتمیزی پر آسکتی ہیں'۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ 'عمران خان کے مداح ان کے خلاف کچھ نہیں سن سکتے، ان میں شدید غصہ پایا جاتا ہے'۔

مزید خبریں :