گجرات کے سنیما مالکان نے فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز پر سکیورٹی مانگ لی

ریاست گجرات کے سنیما مالکان کی تنظیم کے وفد نے ریاستی وزیر برائے داخلہ ہرش سنگھوی سے ملاقات کی: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو
ریاست گجرات کے سنیما مالکان کی تنظیم کے وفد نے ریاستی وزیر برائے داخلہ ہرش سنگھوی سے ملاقات کی: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

گجرات کے سنیما مالکان نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز کے موقع پر سکیورٹی مانگ لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی ریلیز کے موقع پر سنیما مالکان نے ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث تحفظات کا اظہار کیا ہے اور سنیما مالکان سکیورٹی کی یقین دہانی چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اس سلسلے میں سنیما مالکان کی تنظیم کے وفد نے ریاستی وزیر برائے داخلہ ہرش سنگھوی سے ملاقات کی جس میں مالکان نے  سنیماؤں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیما مالکان کے وفد کی ملاقات فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز سے ایک ہفتے قبل عمل میں آئی ہے جس میں مالکان کے تحفظات پر وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی ہےکہ وہ فلم پٹھان کی ریلیز کے موقع پر ملنے والی دھمکیوں سے سنیما گھروں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شارہ خ خان کی فلم پٹھان کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا ہے جب کہ بعض شہروں میں انتہا پسندوں نے سنیما گھروں میں بھی توڑ پھوڑ کی ہے۔

مزید خبریں :