19 جنوری ، 2023
لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا نوٹفیکشن جاری کر دیا گیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں اسلم اقبال، راجہ بشارت، ہاشم جواں بخت شامل ہیں، اس کے علاوہ ملک محمد احمد خان، حسن مرتضیٰ اور ندیم کامران بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی ممبران کے نام وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے پیش کیے ہیں، کمیٹی 3 دن میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کو حتمی شکل دےگی۔
یاد رہے کہ اگر پارلیمانی کمیٹی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر کرنے میں ناکام رہتی ہے تو پھر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔