Time 19 جنوری ، 2023
پاکستان

خود کو محفوظ نہیں سمجھتا، ریلیوں میں بلٹ پروف اسکرین استعمال کروں گا: عمران خان

چھپ کر بیٹھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں انتخابی مہم کے لیے باہر نکلوں گا: عمران خان۔ فوٹو فائل
چھپ کر بیٹھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں انتخابی مہم کے لیے باہر نکلوں گا: عمران خان۔ فوٹو فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے خود کو محفوظ نہیں سمجھتا، ریلیوں میں بلٹ پروف اسکرین استعمال کروں گا۔

برطانوی نشریاتی ادارےکو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا یہ الیکشن کا سال ہے تو ظاہر ہے ہم عوامی ریلیاں نکالیں گے، سیاسی جماعتیں ایسا ہی کرتی ہیں۔

عمران خان نے ایک بار پھر اس خدشے کا اظہار کیا کہ مجھے نااہل کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے، میرے خلاف نئے نئے مقدمے بنائے جا رہے ہیں لیکن ایسا کوئی کیس نہیں جو مجھے نااہل کر سکے۔

سکیورٹی خدشات کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتا، مزید احتیاط کروں گا، انتخابی جلسوں اور ریلیوں میں بلٹ پروف اسکرین استعمال کروں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا چھپ کر بیٹھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں انتخابی مہم کے لیے باہر نکلوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی استحکام آزادانہ اور منصفانہ انتخابات سےہی ممکن ہے، آزادانہ انتخابات سے مقبول عوامی مینڈیٹ والی حکومت ہی معاشی مسائل حل کر سکتی ہے، فوری انتخابات نہ ہوئے تو موجودہ اقتصادی صورت حال مزید خراب ہو گی، ہمیں سری لنکا کی طرح کے معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید خبریں :