کھیل

سعودی عرب فٹبال ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن لینے والی قومی ویمنز ٹیم کا شاندار استقبال

 سعودی عرب میں 4 ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد قومی ویمنز فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔

کھلاڑیوں اور معاون عملہ بدھ کی سہ پہر دمام سے براستہ بحرین لاہور کے علامہ اقبال ائیر پورٹ پہنچا،پی ایف ایف حکام نے ٹیم کا استقبال کیا،پاکستان فٹبال ہاؤس میں نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک اور دیگر ارکان نے اسکواڈ کو خوش آمدید کہا۔ 

چار ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم دوسرے نمبر پر رہی، ایونٹ کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے کوموروس کو زیر کیا جبکہ ماریشس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، آخری میچ میں میزبان سعودی عرب کے ساتھ مقابلہ برابر رہا۔

اس موقع پر نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا تھا کہ ٹیم نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چارملکی ٹورنامنٹ کیلئے منتخب اسکواڈ میں تجربہ کار پلیئرز کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا گیا تھا، نئے سال کے پہلے ایونٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی اطمینان بخش قرار دی جاسکتی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ مرد اور خواتین فٹبالرز کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے مواقع فراہم کیے جائیں ، مستقبل میں اس کے مثبت نتائج بھی برآمد ہوں گے۔

 ایونٹ میں ماریہ خان ٹیم کی قیادت کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ملیکہ نور بطور نائب کپتان عالیہ صادق، انمول ہیرا، نادیہ خان، نقیہ علی، صنوبر عبدالستار، ظہمینہ ملک اور زویا ذیشان، مڈفیلڈرز ماریہ خان، آمنہ حنیف، انوشے عثمان، ماروی بیگ، رامین فرید اور سوہا ہیران، ڈیفینڈرز ملیکہ نور، مشال اکرم بھٹی، نزالیہ صدیقی، سحر زمان، صاحبہ شیردل، سارہ خان اور صوفیہ قریشی۔ گول کیپرز فاطمہ ناز، مافیہ پروین، نشا اشرف اور رومیسا خان شامل تھیں۔

مزید خبریں :