21 جنوری ، 2023
پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں جماعت اسلامی کی جانب سے پی ٹی آئی سے کراچی کے میئر کے لیے معاونت کی درخواست کی گئی لیکن پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی کو کوئی مؤثر جواب نہیں دیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ میئر کے انتخاب کے لیے دونوں جماعت کا اجلاس بغیر کسی نتیجے پر ختم ہوا۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملاقات میں کراچی کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ہونے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ تحریک انصاف 46کے بجائے 82 سیٹوں پر کامیابی ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا ہم نے چار نشستیں مزید جیتی ہیں، گلشن اقبال، ناظم آباد، کورنگی اور موریرو میربہار سے کامیاب ہوئے ہیں، چاروں نشستوں پر جیت کا اعلان آر او کرچکا ہے جبکہ 16 ایسی نشستیں ہیں جن میں فارم 11 اور اپینڈیکس اے میں فرق ہے، 16 نشستوں میں زیادہ تر نشستیں جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی نے جیتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کا ملاقات میں یہ بھی کہنا تھا 14 مزید نشستیں ایسی ہیں جن میں چند پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ رکا ہوا ہے، 14 نسشوں پر پہلے اور دوسرے نمبر کے درمیان 5 فیصد ووٹوں کا فرق ہے۔