دنیا
Time 22 جنوری ، 2023

عالمی مالیاتی بحران میں شدت، امریکی بینکوں میں بڑے پیمانے پر برطرفیوں کی تیاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی بحران میں شدت آگئی جس کے باعث امریکی بینکوں میں بڑے پیمانے میں برطرفیوں کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق انویسٹمنٹ بینکوں کے ریونیو میں کمی کے باعث بینکوں پر لاگت کم کرنےکا دباؤ ہے اس وجہ سے امریکی بینکنگ سیکٹر میں لاکھوں برطرفیوں کی توقع ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ بینک متاثر ہوں گے جہاں پچھلے سالوں میں زیادہ بھرتی کی گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق چند امریکی بینکوں نے  تو 15ہزار سے زائد ملازمین کو نکالنے کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام بینکوں میں کٹوتیوں کی توقع نہیں تاہم وہ لاگت کم کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :