پاکستان
Time 22 جنوری ، 2023

پاکستانی معیشت وینٹی لیٹر پر مگرپرتعیش اشیاکی بے دریغ درآمد جاری

ماہانہ بنیادوں پر کاروں کی درآمد 12 اور موٹر سائیکلوں کی درآمد438 اعشاریہ 71 فیصدبڑھائی گئی: ادارہ شماریات__فوٹو: فائل
 ماہانہ بنیادوں پر کاروں کی درآمد 12 اور موٹر سائیکلوں کی درآمد438 اعشاریہ 71 فیصدبڑھائی گئی: ادارہ شماریات__فوٹو: فائل

پاکستان کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے لیکن اس کے باوجود پرتعیش اشیاکی بے دریغ درآمد جاری ہے۔

ادارہ شماریات  کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی لگژری گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بیرون ممالک سے درآمد کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر کاروں کی درآمد 12 اور  موٹر سائیکلوں کی درآمد 438 اعشاریہ 71 فیصد بڑھیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق 8 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے ائیر کرافٹ، بحری جہاز اور کشتیاں بھی پاکستان لائی گئیں۔ اس کے علاوہ 36 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز سے زائد کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ادویات اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر برآمدی شعبہ خام مال کے لیے ایل سی کھلنے سے بھی محروم ہے۔

مزید خبریں :