22 جنوری ، 2023
واٹس ایپ کا آغاز ایک عام میسجنگ سروس کے طور پر ہوا تھا تاکہ لوگوں کو اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے رابطہ کرنے میں مدد مل سکے۔
مگر بتدریج واٹس ایپ کو آل ان ون (all in one) سوشل پلیٹ فارم میں تبدیل کردیا گیا جس میں اسٹوریز، کمیونٹیز، اواتارز، واٹس ایپ بزنس، گروپ کالز اور پیمنٹس جیسے فیچرز موجود ہیں۔
میٹا کی زیرملکیت اس میسجنگ سروس کی جانب سے واٹس ایپ اکاؤنٹس کے تحفظ کے لیے متعدد پرائیویسی فیچرز بھی گزشتہ برسوں کے دوران متعارف کرائے گئے ہیں۔
واٹس ایپ کے ایسے ہی چند بہترین پرائیویسی فیچرز کے بارے میں جانیں جن کو ہر صارف کو استعمال کرنا چاہیے۔
ٹو اسٹیپ ویری فکیشن
فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح واٹس ایپ میں بھی 2 اسٹیپ ویری فکیشن کا فیچر موجود ہے جو اکاؤنٹس کی سکیورٹی کو مضبوط بناتا ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے فون میں واٹس ایپ کو اوپن کریں اور پھر تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔
سیٹنگز میں اکاؤنٹس کے آپشن پر جاکر ٹو اسٹیپ ویری فکیشن پر کلک کرکے ٹرن آن کو سلیکٹ کریں۔
ایسا کرنے کے بعد آپ کو 6 ہندسوں کے پن کوڈ کا اندراج کرنا ہوگا (اور یاد بھی رکھنا ہوگا) جبکہ ای میل ایڈریس کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں تاکہ پن کوڈ کو ری سیٹ کرسکیں۔
اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کا استعمال
ویسے تو واٹس ایپ میں ذاتی میسجز کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر بائی ڈیفالٹ کام کرتا ہے مگر بیک اپ کے لیے آپ کو خود ایسا کرنا ہوتا ہے۔
جب آپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بیک اپ ڈیٹا کے لیے ان ایبل کرتے ہیں تو کوئی بھی (واٹس ایپ بھی) اس تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر چیٹس اور پھر چیٹ بیک اپ آپشن پر کلک کریں۔
وہاں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ پر کلک کرکے اسے ان ایبل کریں، ایسا کرنے کے بعد آپ کو بیک اپ کے لیے ایک پاس ورڈ کا اندراج کرنا ہوگا۔
اگر آپ پاس ورڈ بھول جائیں اور فون بھی گم ہوجائے تو پھر بیک اپ ڈیٹا کو ریکور کرنے میں واٹس ایپ سے بھی مدد نہیں مل سکے گی۔
اس کا ایک متبادل حل 64 ہندسوں کی انکرپشن کی (encryption key) ہے جسے کسی بھی جگہ محفوظ کیا جاسکتا ہے۔
اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ جب بھی آپ واٹس ایپ کو اوپن کرتے ہیں تو آپ کے نام کی چیٹ اوپن کرنے والے ہر فرد کو علم ہوسکتا ہے کہ آپ کس وقت آن لائن ہوئے یا آخری بار کب آن لائن ہوئے، مگر آپ مخصوص افراد یا تمام کانٹیکٹس سے واٹس ایپ میں لاسٹ سین اور آن لائن اسٹیٹس کو چھپا سکتے ہیں۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں اکاؤنٹس پر کلک کرکے پرائیویسی کے آپشن کا انتخاب کریں۔
وہاں لاسٹ سین اینڈ آن لائن پر کلک کریں ، جہاں آپ کو ایوری ون، مائی کانٹیکٹس، نو باڈی اور My contacts except کے آپشنز نظر آئیں گے، جن میں سے آپ اپنی پسند کے آپشن کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اگر آپ لاسٹ سین اور آن لائن اسٹیٹس کو ہر ایک سے چھپائیں گے تو آپ بھی دیگر افراد کے لاسٹ سین اور آن لائن اسٹیٹس کو نہیں دیکھ سکیں گے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی آپشن میں جائیں اور وہاں پروفائل فوٹو پر کلک کریں۔
ایسا کرنے کے بعد My contacts except پر کلک کرکے ان کانٹیکٹس کو سلیکٹ کریں جن سے پروفائل فوٹو شیئر نہیں کرنا چاہتے۔
واٹس ایپ میں بائی ڈیفالٹ آپ کا اسٹیٹس تمام اکاؤنٹس کو نظر آتا ہے مگر آپ اسے مخصوص کانٹیکٹس سے چھپا سکتے ہیں۔
اس کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی اور پھر اسٹیٹس پر جائیں۔
وہاں My contacts except پر کلک کرکے ان کانٹیکٹس کا انتخاب کریں جن سے اسٹیٹس چھپانا چاہتے ہیں یا آپ صرف چند اکاؤنٹس کے ساتھ اسٹیٹس کو شیئر کرنے کے آپشن کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔
اگر آپ میسج دیکھنے کے بعد نظر آنے والے بلیو ٹک کو غائب کرنا چاہتے ہیں تو سیٹنگز میں اکاؤنٹ اور پھر پرائیویسی میں جائیں اور وہاں ریڈ ریسیپٹس کے باکس پر موجود چیک کو ختم کردیں۔
یہ یاد رکھیں ایسا کرنے کے بعد آپ جب میسج پڑھیں گے تو دیگر کو علم نہیں ہوگا، مگر آپ کے لیے بھی یہ جاننا ممکن نہیں ہوگا کہ آپ کے دوست نے کب آپ کے میسج کو پڑھا۔
آپ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بائیو میٹرک (انگلیوں کے نشانات) سے بھی محفوظ کرسکتے ہیں۔
اس فیچر کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی اور پھر فنگر پرنٹ لاک کے آپشن میں جائیں۔
اس آپشن میں ان لاک ود فنگر پرنٹ کے آپشن کو ان ایبل کردیں، ایسا کرنے کے بعد واٹس ایپ کو لاک کرنے کے 3 آپشن یعنی فوری (Immediately)، ایک منٹ یا 30 منٹ نظر آئیں گے، جن میں سے اپنی پسند کے وقت کا انتخاب کرلیں۔
اس فیچر کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی اور پھر گروپس کا انتخاب کریں۔
گروپس کے اندر My contacts except پر کلک کرکے کانٹیکٹس کا انتخاب کریں۔
جن کانٹیکٹس کا انتخاب کریں گے وہ آپ کو کسی واٹس ایپ گروپ میں ایڈ نہیں کرسکیں گے۔