پاکستان
Time 22 جنوری ، 2023

کراچی میں سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر آٹا فروخت کرنے والے 8 دکاندارگرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر آٹا فروخت کرنے والے 8 دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی میں انتظامیہ کی جانب سے آٹےکے سرکاری نرخ نافذکرنےکی مہم شروع کردی گئی ہے،کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو سرکاری نرخ نافذ کرانےکی ہدایت کی ہے۔

آج مختلف اضلاع میں 85 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی، سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر آٹا فروخت کرنے والے 8 دکانداروں کو گرفتارکیا گیا اور تین لاکھ97 ہزار روپے جرمانہ بھی عائدکیا گیا۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز کمشنرکراچی نے آٹےکی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق آٹےکی قیمت 98 روپے فی کلو مقررکی گئی ہے۔

کمشنرکراچی نے شہر میں ڈھائی نمبر آٹےکی مل کی قیمت 95 روپے اور ریٹیل98 روپے مقرر کی ہے۔

کمشنر لسٹ میں فائن آٹےکا ریٹ شامل نہیں ہے جب کہ چکی کے آٹےکا بھاؤ 105 روپے مقررکیا گیا ہے۔

مزید خبریں :