24 جنوری ، 2023
بھارتی ریاست اتر پردیش میں دلہن نے انوکھا جواز پیش کرکے شادی سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کے شہر فرخ آباد میں 21 سالہ دلہن ریتا سنگھ نے شادی کے روز اپنے ہونے والے شوہر سے شادی کرنے سے صرف اس لیے انکار کردیا کیونکہ وہ 10 روپے کے 30 نوٹ نہیں گِن سکا۔
رپورٹس کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ شادی کی رسموں کے درمیان پنڈت کو دلہے کا رویہ کچھ نامناسب لگا جس پر انہوں نے فوری طور پر دلہن کے گھر والوں کو خبردار کیا۔
جب دلہن والوں نے دلہے کے گھر والوں سے استفسار کیا تو پھیروں کے دوران جھگڑا شروع ہوگیا جس کے بعد دلہن وہاں سے اٹھ کر چلی گئی۔
بعدازاں ریتا کے گھر والوں نے 23 سالہ دلہے کا ٹیسٹ لینے کا سوچا اور انہوں نے اسے 10 دس کے 30 نوٹ دیے اور گننے کو کہا تاہم کئی مرتبہ کوشش کے بعد بھی دلہا وہ 30 نوٹ نہ گن سکا جس پر دلہن والوں نے لڑکے کو دماغی طور پر کمزور قرار دیا اور شادی سے صاف انکار کردیا۔
دلہن کے گھر والوں نے بتایا کہ انہیں پہلے سے دلہے کی دماغی صحت کا علم نہیں تھا، چونکہ اب علم ہوچکا ہے اس لیے ریتا نے شادی سے انکار کردیا ہے۔