25 جنوری ، 2023
کراچی: گلبہار میں شادی کی تقریب میں شدید ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
تقریب میں نوجوانوں کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی، گولیوں کی بوچھاڑ میں قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔
نوجوانوں نے ایک دوسرے کے مقابلے پر آکر ہوا میں برسٹ کے برسٹ فائر کیے۔
پولیس کے مطابق واقعہ دو روز پہلے کا ہے، ویڈیو کے سامنے آنے پر تحقیقات شروع کردیں جب کہ مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔