پاکستان
Time 25 جنوری ، 2023

ویڈیو: فرخ حبیب ، فواد کو لے جانیوالی گاڑی کے سامنے آگئے، اہلکاروں سے تلخ کلامی

اسلام آباد:  پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے فواد چوہدری کو لے جانے والی سکیورٹی اداروں کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔

فرخ حبیب نے لاہور ٹول پلازہ پر فواد چوہدری کو لے جانے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر فرخ حبیب اور پولیس اہلکاروں کی تلخ کلامی بھی ہوئی۔

اس دوران فرخ حبیب پولیس اہلکاروں کو مسلسل بولتے رہے کہ فواد چوہدری کو لاہور ہائیکورٹ بلارہی ہے، ہم عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔

لاہور ٹول پلازہ پر فرخ حبیب سکیورٹی اداروں کی گاڑیوں کے سامنے آگئے اور کہا کہ گاڑی میرے اوپر سے جائے گی۔

فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کالا شاہ کاکو روک کر بھی پولیس کو دہائی دی ہے اس کے باوجود عدالتی احکامات نظر انداز کردیے اور ہمارے اوپر فائر بھی کیا۔


مزید خبریں :