پاکستان
Time 28 جنوری ، 2023

ڈی جی خان میں سی ٹی دی اور دہشتگردوں میں مقابلہ، 2 دہشتگرد ہلاک

دہشت گرد پولیس چیک پوسٹ پر حملے کرنا چاہتے تھے: ترجمان سی ٹی ڈی— فوٹو: فائل
دہشت گرد پولیس چیک پوسٹ پر حملے کرنا چاہتے تھے: ترجمان سی ٹی ڈی— فوٹو: فائل

ڈی جی خان جھنگی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اہلکاروں  اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور  دو فرار ہوگئے،  دہشت گرد پولیس چیک پوسٹ پر حملے کرنا چاہتے تھے، سی ٹی ڈی نے موقع پر پہنچ کر دہشت گردوں کو  پکڑنے کی کوشش کی تو دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گرد لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی اور کے پی میں دہشت گردی کر چکے ہیں، دہشت گردوں سے کلاشنکوف ، پستول کی 50 گولیاں،  2دستی بم  اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق فراردہشت گردوں کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

مزید خبریں :