پاکستان
Time 28 جنوری ، 2023

فواد چوہدری پی ٹی آئی کیلئے ناسور ہے: جہلم میں ناراض کارکنوں کی پریس کانفرنس

جہلم میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض کارکنوں نے سابق وفاقی وزیر و پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف پریس کانفرنس کردی اور ان پر کرپشن کا الزام لگا دیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی کیلئے ناسور ہے، ہمیں نہیں معلوم کہ ان کا اگلا اسٹیشن کون سا ہو گا۔

پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے سابق نائب صدر ندیم بنٹی نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری پر صرف 30، 40 افراد باہر نکلے، انہوں نے عہدے اپنے رشتے داروں میں بانٹ دیے، پی ٹی آئی ایک کمیٹی بنا کر فواد چوہدری کے اثاثے چیک کرے۔

محمود مرزا جہلمی کا کہناتھاکہ امپورٹڈ حکومت کی طرح امپورٹڈ امیدوار فواد چوہدری بھی نامنظور ہے، عمران خان فواد چوہدری کو ضمنی الیکشن میں اتار کر ان کی کارکردگی چیک کریں، عمران خان ہمارا ہیرو ہے لیکن فواد چوہدری نامنظور ہے ۔

مزید خبریں :