Time 31 جنوری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

اتھیا نے مہندی کے روز نانی کی بالیاں پہنیں: بھارتی میڈیا

اتھیا نے اپنی مہندی کے روز 39ہزار برانڈڈ کرسٹل سے مزین چکن کاری کا لہنگا زیب تن کیا: بھارتی میڈیا/ میڈیا رپورٹس
اتھیا نے اپنی مہندی کے روز 39ہزار برانڈڈ کرسٹل سے مزین چکن کاری کا لہنگا زیب تن کیا: بھارتی میڈیا/ میڈیا رپورٹس

اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی جانب سے شادی کی مختلف تقریبات سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں جو اتھیا کے منفرد اور خوبصورت ملبوسات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

اتھیا شیٹی نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر اپنی مہندی کی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہیں لیمن کلر کے خوبصورت لہنگے اور جیولری میں دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا پر اب اتھیا کے مہندی پر پہنے گئے خوبصورت لہنگے کی تفصیلات شیئر کی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ اتھیا نے اپنی مہندی کے روز 39ہزار برانڈڈ کرسٹل سے مزین چکن کاری کا لہنگا زیب تن کیا جسے انجول بھنڈاری نے ڈیزائن کیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتھیا نے جیولری میں مہندی کے روز اپنی نانی کی بالیاں پہنیں جو انہیں نانی کی جانب سے تحفے میں ملی تھیں۔

مزید خبریں :