Time 01 فروری ، 2023
کاروبار

یوٹیلٹی اسٹورز پر مہنگائی کی نئی لہر، دودھ، گھی اور مصالحوں سمیت متعدد اشیاء مہنگی

کپڑے دھونے کا ایک کلو کا پاؤڈر 41 روپے ، ٹوتھ پیسٹ 20 روپے، ٹوائلٹ کلینرکی قیمت میں17 روپے اور جوتوں کی 90 ایم ایل کی پالش 61 روپے مہنگی کردی گئی ہے/فوٹوفائل
 کپڑے دھونے کا ایک کلو کا پاؤڈر 41 روپے ، ٹوتھ پیسٹ 20 روپے، ٹوائلٹ کلینرکی قیمت میں17 روپے اور جوتوں کی 90 ایم ایل کی پالش 61 روپے مہنگی کردی گئی ہے/فوٹوفائل

یوٹیلٹی اسٹورز  پر ایک بار  پھر خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا  جس کے  بعد دودھ کی قیمت میں 10 اور گھی کی قیمت میں 160 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

جاری دستاویز کے مطابق  یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مسالحہ جات، نمک، اچار، جوتوں کی پالش سمیت،کپڑے،برتن دھونے کا صابن، مشروبات، ٹوتھ پیسٹ اور کسٹرڈ کی قیمتوں میں  اضافہ کیا گیا  ہے۔

 جاری دستاویز کے مطابق  قیمتوں میں اضافے کے بعد  ایک لیٹردودھ 10  ، کیچپ 30   اور کولڈ ڈرنکس کی ڈیڑھ لیٹر بوتل 10 روپے مہنگی کردی گئی۔

 دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دیسی گھی کی فی کلو قیمت میں160 ، میکرونی45 ، چلی گارلگ ساس40 ،  بریانی مصالحہ10 اور اچارکی قیمت میں87 تک کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

دستاویز کے مطابق کپڑے دھونے کا ایک کلو  پاؤڈر41 ، ٹوتھ پیسٹ 20، ٹوائلٹ کلینرکی قیمت میں17 اور  جوتوں کی 90 ایم ایل کی پالش 61 روپے مہنگی کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :