02 فروری ، 2023
سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری ہوگئے۔
احتساب عدالت لاہور نے فواد حسن فواد اور ان کے اہلخانہ کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔
فواد حسن فواد کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ نےکیس کی پیروی کی، احتساب عدالت کی جج نے بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔
خیال رہےکہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے فوادحسن فواد سمیت دیگر کے خلاف 4 ارب 56 کروڑ روپے سے زائدکا ریفرنس دائر کر رکھا تھا۔