02 فروری ، 2023
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور کا ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں اور اب تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سابق وزیر محسن لغاری امیدوار ہوں گے۔
این اے 193 میں ضمنی انتخاب 26 فروری کو ہوگا، یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے سردار جعفر لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ اس نشست پر الیکشن کیلئے مسلم لیگ ن کے اویس لغاری نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر وقاص گورمانی نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔