پاکستان
Time 02 فروری ، 2023

شیخ رشیدکو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکرنےکا تفصیلی فیصلہ جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکرنےکا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے 5 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہےکہ پولیس کے مطابق شیخ رشید نےکہا کہ آصف زرداری کا عمران خان کو قتل کرنےکی سازش کے ثبوت ہیں، پولیس کے مطابق شیخ رشید کافوٹو گرامیٹک ٹیسٹ لاہور سےکروانا ہے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے وائس میچنگ ٹیسٹ کرانا ہے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ پراسیکیوٹر کے مطابق شیخ رشید نے دو سیاسی جماعتوں کے درمیان نفرت پیداکرنےکی کوشش کی جب کہ  شیخ  رشید کے مطابق ان سے مقدمےکے ذریعے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، شیخ رشیدکے وکیل کے مطابق پولیس نے نوٹس کے حوالے سے ہائی کورٹ کے فیصلےکی خلاف وزری کی تاہم  شیخ رشید کے وکلاء نے ہائی کورٹ کا تصدیق شدہ آرڈر عدالت کو مہیا نہیں کیا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ شیخ رشیدکے خلاف اب مقدمہ درج ہوچکا، پولیس شیخ رشیدکو گرفتارکرسکتی ہے، مقدمہ انٹرویو پر مبنی ہے، پولیس نے فارنزک کی استدعا کی ہے، شیخ رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے انہیں 4  فروری کو  پیش کیا جائے۔


مزید خبریں :