پاکستان
Time 03 فروری ، 2023

پشاور: مسجد میں دھماکا کرنیوالے حملہ آور کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

پشاور: پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا کرنے والے خود کش حملہ آور کی ایک اور سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

ویڈیو  میں موٹرسائیکل سوار خود کش حملہ آور کو خیبر روڈ سے پولیس لائنز کی طرف جاتا دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ خودکش حملہ آور پراعتماد انداز میں پولیس لائنز میں داخل ہورہا ہے اور اس دوران اس نے ایک پولیس والے کو ہاتھ بھی ہلایا۔

دوسری جانب تفیشی ٹیم کوخودکش حملہ آورکے بوٹ ، پیر اور ہیلمٹ مل گیا ہے۔

سی سی پی او کے مطابق خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے سے پہلے ہیلمٹ باہر چھوڑا تھا۔


مزید خبریں :