08 فروری ، 2023
بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی گزشتہ روز بھارتی شہر جیسلمیر کی عالیشان حویلی ’ سوریا گڑھ پیلس ‘ میں شادی کے بندھن بندھ گئے تاہم اب بالی وڈ جوڑی کی شادی کے مقام پر کروڑوں روپے کے خرچے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوریا گڑھ پیلس کا وینیو جتنا خوبصورت ہے اتنا مہنگا بھی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اس پیلس میں ایک روزہ شادی کے ایونٹ پر ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے اور سیاحوں کے سیزن میں 2 کروڑ بھارتی روپے کا خرچہ آتا ہے چونکہ سدھارتھ اور کیارا کی شادی کیلئے سوریا گڑھ پیلس میں 3 روز تک بکنگ کی گئی اس لیے ان کی شادی پر 6 کروڑ (19کروڑ پاکستانی روپے)سے زائد کا خرچہ آیا جو سدھارتھ اور کیا راکی شادیوں کو بالی وڈ کی مہنگی ترین شادیوں میں شامل کرتا ہے ۔
آئیے اب نظر ڈالتے ہیں بالی وڈ کی دیگر جوڑیوں پر جنہوں نے شادی کے وینیو کیلئے کروڑوں خرچ کیے۔
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کے لیے راجھستان کے سکس سینسز فورتھ بروارا کا انتخاب کیا تھا جس پر 4 کروڑ بھارتی روپے کا خرچہ آیا تھا۔
دیپیکا اور رنویر سنگھ کی شادی اٹلی کے خوبصورت کوموکو محل میں ہوئی تھی اس محل کا ایک دن کا کرایہ 24 لاکھ بھارتی روپے ہے۔
بھارتی اداکارہ انوشکا شرمااور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک ہے جس کیلئے ویرات اور انوشکا نے اٹلی کے تسکنی ریجن کا انتخاب کیا۔
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ انوشکا اور ویرات کی شادی پر 100 کروڑ بھارتی روپوں کا خرچہ آیا۔
پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے شادی کے لیے جودھپور کے امید بھون ہوٹل کا انتخاب کیا جس کیلئے جوڑی نے 50 ملین ڈالر ادا کیے۔