Time 10 فروری ، 2023
پاکستان

پیپلز پارٹی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن 90 دن میں کرانے کی حمایت کر دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن 90 دن میں کرانے کی حمایت کر دی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن 90 روز میں ہونے چاہییں ، اتحادی جماعتوں سے کہیں گے کہ جو چیز آئین اور قانون میں ہے اس کے مطابق چلنا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات جیت کرتے ہوئے  فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ ملک میں بے نظیر کی شہادت جیسے حالات ہیں ۔ وہ ایک بہت بڑا سانحہ تھا لیکن اُس کے باوجود انتخابات ہوئے ۔ 

انہوں نے پی ٹی آئی سے بھی سوال کیا کہ جب ان کی پنجاب میں حکومت تھی تو انہوں نے بلدیاتی الیکشن کیوں نہیں کرائے؟ 

مزید خبریں :