پاکستان
Time 10 فروری ، 2023

‎خیرپور میں دل دہلا دینے والا واقعہ: آوارہ کتوں نے 3 ماہ کی بچی کو نوچ کر مار ڈالا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ کے شہر خیرپور میں آوارہ کتوں نے گلی میں جاتی دو کمسن بہنوں پر حملہ کردیا،کتوں کے حملے میں تین ماہ کی بچی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

خیرپورکی تحصیل گمبٹ کے نواحی علاقے کمال دیرو میں کتوں نے گلی میں جاتی دو کمسن بہنوں پر حملہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق 8 سالہ نور جہاں اپنی تین ماہ کی بہن کو گود میں لے کر راستے سے جارہی تھی کہ کتوں نے حملہ کردیا، نور جہاں نے خود کے ساتھ ،ساتھ تین ماہ کی بہن کو بچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہی اور کتوں نے کمسن معصوم بچی کو کاٹ کھایا۔

بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گمس اسپتال گمبٹ منتقل کر دیا ہے۔


مزید خبریں :