Time 10 فروری ، 2023
پاکستان

16 کی بجائے 19 مارچ کو ضمنی الیکشن نہیں کرا سکتے، الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو جواب

پی ٹی آئی کی جانب سے ضمنی الیکشن 16کی بجائے اتوار 19 مارچ کو کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔ فوٹو فائل
پی ٹی آئی کی جانب سے ضمنی الیکشن 16کی بجائے اتوار 19 مارچ کو کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔ فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ضمنی الیکشن کی تاریخ آگے بڑھانے کی درخواست نمٹا دی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ضمنی الیکشن 16کی بجائے اتوار 19 مارچ کو کرائے جائیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست کا جائزہ لیکر مؤقف اپنایا کہ ہم 60 روز میں ضمنی الیکشن کرانے کے پابند ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ ضمنی الیکشن 16 کی بجائے 19 مارچ کو نہیں ہو سکتا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو لکھا جائے گا ضمنی الیکشن کے روز 16 مارچ کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا جائے۔

مزید خبریں :