کاروبار
Time 16 فروری ، 2023

14 ہفتوں کی مسلسل کمی کے بعد پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 فروری تک 8 ارب 70 کروڑ ڈالر رہے: اسٹیٹ بینک۔ فوٹو فائل
 ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 فروری تک 8 ارب 70 کروڑ ڈالر رہے: اسٹیٹ بینک۔ فوٹو فائل

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 ہفتوں کی مسلسل کمی کے بعد ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 10 فروری کو ختم ہوئے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 16 کروڑ 26 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 فروری تک 8 ارب 70 کروڑ ڈالر رہے۔

14 ہفتوں تک مسلسل کم ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ ریکارڈ اضافہ ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 10 فروری تک 3 اعشاریہ 19 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 11 اعشاریہ 36 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.50 ارب ڈالر رہے۔