20 فروری ، 2023
خیبر: طورخم سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی ہے۔
ایف سی ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکاروں کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاکستان آنے والے افغان مریض کے ساتھی کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھیں، افغان شہری کو واپس بھیجنے پر افغان فورسز کے اہلکار مشتعل ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ افغان فورسز نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو احتجاجاً بندکردیا تھا جس کے بعد سے طورخم سرحدی گزرگاہ بدستور بند ہے۔