Time 20 فروری ، 2023
پاکستان

ساتویں مردم و خانہ شماری سے متعلق خود شماری پورٹل کا افتتاح ہوگیا

ادارہ شماریات نے اپنا تمام ڈیٹا جدید ترین بنا دیا ہے، مردم و خانہ شماری میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے: چیف شماریات۔ فوٹو فائل
ادارہ شماریات نے اپنا تمام ڈیٹا جدید ترین بنا دیا ہے، مردم و خانہ شماری میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے: چیف شماریات۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: ملک میں ساتویں مردم و خانہ شماری یکم مارچ 2023 سے شروع  ہو گی جس کے لیے خود شماری پورٹل کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

ساتویں مردم و خانہ شماری سے متعلق خود شماری پورٹل کی افتتاحی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق بھی شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف شماریات نعیم الظفر کا کہنا تھا مردم شماری پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی، مردم و خانہ شماری کو متنازع نہیں بننےدیں گے۔

نعیم الظفر کا کہنا تھا ادارہ شماریات نے اپنا تمام ڈیٹا جدید ترین بنا دیا ہے، یکم مارچ سے مردم و خانہ شماری شروع کریں گے، چھٹی مردم شماری جیسے اعتراضات نہیں اٹھیں گے، مردم و خانہ شماری میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔

مزید خبریں :