22 فروری ، 2023
خیبر : افغان حکام کی جانب سے طورخم سرحدی گزرگاہ آج تیسرے روز بھی بند ہے۔
طورخم سرحدی گزرگاہ بند ہونے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان پیدل آمدورفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔
طورخم گزرگاہ بند ہونے کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان مال سے لدے 6 ہزار ٹرک پھنس گئے جس سے تاجر بھی شدید پریشان ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل طورخم سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد ایف سی نے بھی جوابی کارروائی کی تاہم دونوں جانب سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاکستان آنے والے افغان مریض کے ساتھی کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھیں، افغان شہری کو واپس بھیجنے پر افغان فورسز کے اہلکار مشتعل ہوگئے۔