23 فروری ، 2023
پاک افغان سرحد طور خم پر گزر گاہ آج چوتھے روز بھی آمدورفت کے لیے بند رہی۔
طورخم سرحدی گزر گاہ بند ہونے کے باعث سینکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں اور دونوں جانب کی عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ 4 روز قبل افغان شہری نے مریض کے ہمراہ ویزے کے بغیر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، ایف سی حکام نے افغان شہری کو واپس بھیج دیا تھا جس پر افغان فورسز نے چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی تھی۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے بھی وضاحت کی ہے کہ طورخم سرحد پاکستان کی جانب سے نہیں بلکہ افغان حکام کی جانب سے بند کی گئی ہے۔