Time 25 فروری ، 2023
کاروبار

پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحدی گزرگاہ 6 روز بعد بحال

آج صبح 6 بجے سرحدی گزرگاہ کارگو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھول دی گئی/ فائل فوٹو
آج صبح 6 بجے سرحدی گزرگاہ کارگو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھول دی گئی/ فائل فوٹو

پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحدی گزرگاہ 6 روز بعد بحال ہوگئی۔

حکام کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ پر تجارتی سرگرمیاں 6 روز تعطل کے بعد بحال ہوئیں جس کے بعد  آج صبح 6 بجے سرحدی گزرگاہ کارگو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھول دی گئی۔

حکام کے مطابق مال بردارگاڑیوں کی دوطرفہ آمدورفت شروع ہوگئی تاہم پیدل آمدورفت گزشتہ شام بحال ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق 6 روز قبل افغان سکیورٹی اہلکاروں نے طورخم بارڈر کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کردیا تھا جس کے باعث ہزاروں مال بردار گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔

مزید خبریں :