26 فروری ، 2023
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کی فرنچائز ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی شرارت کرنے سے باز نہ آئے اور گراؤنڈ میں اعظم خان کے ساتھ بھی شرارت کر ڈالی۔
اپنی شرارتوں اور شوخ مزاجی کے باعث مشہور حسن علی نے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کے ساتھ بھی شرارت کی جو کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ایس ایل کی پریزنٹیٹر زینب عباس موجود ہیں اور اعظم خان انہیں انٹرویو دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ حسن علی تیز دوڑتے ہوئے آتے ہیں اور اعظم خان کے گال کھینچ کر بھاگ جاتے ہیں۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن علی کو دوڑ کر اچانک آتے دیکھ کر زینب عباس بھی ڈر جاتی ہیں اور پھر حسن علی کی شرارت انہیں بھی ہنسنے پر مجبور کردیتی ہے۔
زینب عباس نے حسن علی اور اعظم خان کی ویڈیو اپنے سوشل اکاؤنٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کی ہے۔