Time 27 فروری ، 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

ٹوئٹر نے مزید ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایلون مسک کی کمپنی ٹوئٹر کی جانب سے اپنے مزید ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے 70 فیصد سے زائد ملازمین کو نکالنے کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے ہفتے کو مزید 50 ملازمین کو نوکری سے برطرف کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق برطرف کیے جانے والے ملازمین ٹوئٹر کی انجینئرنگ ، ایڈورٹائزنگ اور ٹوئٹر ایپ کی ٹیم کا حصہ تھے۔

ٹوئٹر کو حالیہ برسوں میں نمایاں چیلنجز کا سامنا ہے، جس میں صارفین کی کم ہوتی تعداد اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سے مقابلہ  ہے۔ کمپنی کی آمدنی میں بھی کافی کمی آئی ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں ایلون مسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے انتباہ جاری کی تھی کہ کمپنی مالی نقصان میں جارہی ہے،ہوسکتا ہے کہ ٹوئٹر دیوالیہ ہوجائے۔

 اخراجات کم کرنے کے لیے ایلون مسک نے ٹوئٹر کے سان فرانسسکو کے دفتر کی 100 سے زائد نایاب اشیا کی آن لائن نیلامی کی تھی۔

واضح رہے کہ صرف ٹوئٹر ہی اپنےملازمین کو نہیں نکال رہی، یہ عمل ایمازون اور مائیکروسافٹ کی جانب سے بھی کیا گیا۔

مزید خبریں :