Geo News
Geo News

Time 27 فروری ، 2023
کاروبار

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوا ہے۔ فوٹو فائل
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوا ہے۔ فوٹو فائل

کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 259 روپے 92 پیسے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 259 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے سستا ہو کر 265 روپےکا ہو گیا ہے۔