کراچی ماڈل کالونی اسکول میں مشروب کی بوتل کا کانچ لگنے سے زخمی بچہ انتقال کرگیا

بچہ ٹراما سینٹر سول اسپتال میں زیرعلاج تھا جہاں دوران علاج دم توڑ گیا: والد— فوٹو: فائل
بچہ ٹراما سینٹر سول اسپتال میں زیرعلاج تھا جہاں دوران علاج دم توڑ گیا: والد— فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کے نجی اسکول میں گزشتہ دنوں مشروب کی بوتل کا کانچ لگنے سے زخمی بچہ انتقال کرگیا۔

24 فروری کو ماڈل کالونی کے اسکول میں مشروب کی بوتل کا کانچ لگنے سے بچہ زخمی ہوگیا تھا اور ٹراما سینٹر سول اسپتال میں زیرعلاج تھا۔

والد محد اسلام نے بتایا ہے کہ اسپتال میں دوران علاج بچہ دم توڑ گیا۔

خیال رہے کہ واقعےکا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ ماڈل کالونی میں درج ہے اور یہ مقدمہ غفلت کی دفعات کے تحت اسکول انتظامیہ کے خلاف درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں طالب علم حذیفہ کے زخمی ہونے پر ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولز نے اپنی رپورٹ جاری کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کے روز پانچویں کلاس کا فن گالا نہیں تھا، حذیفہ اکیلا کھانے کے اسٹال پر گیا اور کولڈرنک کی بوتل کھولتے ہوئے اسے کانچ گردن میں لگا تاہم کولڈرنک کا اسٹال لگانے کی اجازت اسکول انتظامیہ نے دی تھی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر نے غیر ذمہ داری اور غفلت برتنے پر اسکول کی رجسٹریشن معطل کر کے 75ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :