Time 02 مارچ ، 2023
پاکستان

الیکشن کمیشن نے مطالبات پورے نہ کیے تو 10 مارچ کو دھرنا دینگے: حافظ نعیم

پیپلز پارٹی نے ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز) اور الیکشن کمیشن پر زور دے کر نتائج رکوائے ہیں: حافظ نعیم
پیپلز پارٹی نے ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز) اور الیکشن کمیشن پر زور دے کر نتائج رکوائے ہیں: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مطالبات پورے نہ کیے تو 10 مارچ کو دھرنا دینگے۔

حافظ نعیم الرحمان نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی نے  ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز) اور الیکشن کمیشن پر زور دے کر نتائج رکوائے ہیں، 6 یونین کونسلز کے نتائج کو  رکوا کر جعل سازی کی انتہا کردی گئی، الیکشن کمیشن 11 یوسیز  پر فوری انتخابات کرائے۔

اس حوالے سے رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری سوچ اپنائے، دھونس دھمکی کا زمانہ گزر  چکا۔

سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی کا کراچی میں ایم این اے منتخب ہوا ہے نہ ایم پی اے، میئر شپ کوئی کیک نہیں ہے جو طشتری میں رکھ کر جماعت اسلامی کو پیش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دوبارہ گنتی سے جماعت اسلامی کا گھبرانا ہی سوالات اٹھا رہا ہے۔

مزید خبریں :