Time 03 مارچ ، 2023
پاکستان

لاہور میں ڈاکٹر نے مبینہ طور پر مریضہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں ایک ڈاکٹر نے مریضہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

سبزا زار کی رہائشی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ پیٹ دردکی دوا لینے گئی تو ڈاکٹر طاہر نے الٹرا ساؤنڈ کا کہہ کر وحدت کالونی میں اپنے اسپتال بلا لیا، جہاں ڈاکٹر نے نشہ آور گولی کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

پولیس نےڈاکٹر اور اس کےایک ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مزید خبریں :