Geo News
Geo News

Time 03 مارچ ، 2023
پاکستان

محمد خان بھٹی کا بلوچستان میں 8 مارچ تک ریمانڈ منظور

ریمانڈ ختم ہونے کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب راہداری ریمانڈکی درخواست دے گا: ترجمان— فوٹو: فائل
ریمانڈ ختم ہونے کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب راہداری ریمانڈکی درخواست دے گا: ترجمان— فوٹو: فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کا بلوچستان میں 8 مارچ تک ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق محمدخان بھٹی کا کوئٹہ کی مقامی عدالت نے ریمانڈ منظور کیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ محمدخان بھٹی کو گزشتہ روز بلوچستان پولیس نے گرفتار کیا تھا، محمد خان بھٹی تفتان بارڈر سے سرحد عبور کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ عدالت نے محمد خان بھٹی کو 8 مارچ تک بلوچستان پولیس کے حوالے کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب راہداری ریمانڈ کی درخواست دے گا، راہداری ریمانڈ ملنے کے بعد محمد خان بھٹی کوپنجاب لایا جائے گا۔