06 مارچ ، 2023
لاس اینجلس: سربیا کے ٹینس اسٹار اور رینکنگ میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کورونا ویکسینیشن سے استثنیٰ کی درخواست مسترد ہونے پر امریکا میں ہونے والے انڈین ویلز ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں داخلےکے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی ہے جب کہ جوکووچ نے ویکسینیشن نہیں کروائی۔
رپورٹ کے مطابق جوکووچ نےکورونا ویکسینیشن سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی تھی جو کہ امریکی حکومت کی جانب سے مسترد کردی گئی ہے۔
یاد رہےکہ نواک جوکووچ گزشتہ برس آسٹریلین اوپن بھی ویکسینیشن نہ کروانے کے باعث نہیں کھیل سکے تھے اور انہیں آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کردیا گیا تھا جب کہ گزشتہ سال ہی وہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے بھی خود ہی دستبردار ہوگئے تھے۔