16 جنوری ، 2022
آسٹریلیا کی فیڈرل کورٹ نے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی ویزا اپیل مقدمے مسترد کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلین حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے پر جوکووچ کا ویزا منسوخ کر دیا تھا، بعد ازاں نواک جوکووچ نے ویزے کی منسوخی کےخلاف اپیل دائر کر دی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے آسٹریلین فیڈرل کورٹ نے سماعت پر فیصلہ سناتے ہوئے سربین ٹینس اسٹار کی ویزا منسوخی کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔
آسٹریلین میڈیا رپورٹس کے مطابق اپیل مسترد ہونے پرجوکووچ کو آسٹریلیا سے ملک بدر کر دیاجائے گا اور وہ آسٹریلین اوپن میں حصہ بھی نہیں لے سکیں گے اور عدالتی حکم کے مطابق جوکووچ ملک سے باہر جانے تک حراست میں رہیں گے۔
امکان تھا کہ اگر جوکووچ آسٹریلین اوپن کھیلتے تو 21 فتوحات کا نیا عالمی ریکارڈ بنا پاتے، 20 گرینڈ سلم کے ساتھ وہ رافیل نڈال اور راجر فیڈرر کے ہم پلہ ہیں، نڈال اور فیڈرر سے آگے نکلنے کے لیے جوکووچ کو ایک اور ٹورنامنٹ جیتنا ہے۔