Time 06 مارچ ، 2023
پاکستان

نیب فواد حسن فواد کیخلاف کرپشن ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہا، بریت کا تحریری فیصلہ

نیب ایسی کوئی شہادت نہیں دے سکا جس سے فواد حسن فواد اور ان کے خاندان پر کرپشن کے ذریعے اثاثے بنانے کا الزام ثابت ہو: احتساب عدالت۔ فوٹو فائل
نیب ایسی کوئی شہادت نہیں دے سکا جس سے فواد حسن فواد اور ان کے خاندان پر کرپشن کے ذریعے اثاثے بنانے کا الزام ثابت ہو: احتساب عدالت۔ فوٹو فائل

لاہور: احتساب عدالت نے بیورو کریٹ فواد حسن فواد کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ فواد حسن فواد کے خلاف جرم ثابت کرنے میں بری طرح ناکام ہوا لہذا عدالت فواد حسن فواد، وقار حسین، رباب حسین اور انجم حسین کو باعزت بری کرتی ہے۔

فیصلے کے مطابق استغاثہ کے 19 گواہ فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق شہادت نہیں دے سکے، قومی احتساب بیورو (نیب) ایسی کوئی شہادت نہیں دے سکا جس سے فواد حسن فواد اور ان کے خاندان پر کرپشن کے ذریعے اثاثے بنانے کا الزام ثابت ہو، قومی احتساب کے قانون کے تحت سرکاری فنڈز کا عنصر شامل کیے بغیر کرپشن ثابت نہیں ہوتی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس کیس میں تمام ٹرانزیکشن نجی نوعیت کی ہیں جس میں سرکاری فنڈز شامل نہیں، ایسی کوئی شہادت میسر نہیں جس سے فواد حسن فواد کا کرپشن کے ذریعے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا تعلق ثابت ہو، وہ اثاثے جنہیں بےنامی کہا گیا ان کا فواد حسن فواد سے کوئی تعلق نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ میں ایسا کچھ نہیں کہ فواد حسن فواد نے اثاثے کرپشن یا غلط طریقے سے بنائے، اس کیس کی تفتیش ٹھیک نہیں کی گئی۔

مزید خبریں :