پاکستان
21 فروری ، 2012

ن لیگ کی مرکزی کونسل کے رکن کانوازشریف کیخلاف الیکشن کمیشن کوخط

ن لیگ کی مرکزی کونسل کے رکن کانوازشریف کیخلاف الیکشن کمیشن کوخط

لاہور…مسلم لیگ ن کی مرکزی کونسل کے ایک رکن نے پارٹی صدر نواز شریف کے خلاف الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے،خط میں پارٹی دستور اور پولیٹیکل ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پارٹی عہدیداروں کی نامزدگیاں منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کی مرکزی کونسل کے رکن نعیم میر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے،جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پارٹی صدر نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کے چناوٴ کے لئے کوئی اتھارٹی قائم کی،اور نہ ہی سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے انتخاب عمل میں لایا گیا،اس طرح نہ صرف لاہوربلکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی عہدیداروں کا انتخاب جمہوری اصولوں کے منافی کیا گیا۔ نعیم میر نے مطالبہ کیا ہے کہ بغیر الیکشن ضلعی عہدیداروں کی نام زدگیاں منسوخ کی جائیں۔

مزید خبریں :