واٹس ایپ میں فون کی اسٹوریج بچانے کے لیے مفید فیچر کا اضافہ

یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے / فائل فوٹو
یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے / فائل فوٹو

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے مگر اس کی گروپ چیٹس میں موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز فون کی اسٹوریج کو بہت تیزی سے بھر دیتی ہیں۔

مگر اب کمپنی نے اس کا ایک منفرد حل نکال لیا ہے تاکہ فون کی اسٹوریج کو بچایا جاسکے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیرملکیت ایپ نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو اسٹوریج بھرنے کے مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔

واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس کے بیٹا ورژن میں ایک فیچر پیش کیا گیا ہے جسے ایکسپائرنگ گروپس کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بنیادی طور پر ڈس اپیئرنگ فیچر جیسا ہی ہے جو انفرادی چیٹس کے لیے 2020 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اس فیچر سے صارفین گروپس کے میسجز کے لیے ایکسپائری ڈیٹ کا تعین کر سکیں گے۔

اس فیچر میں صارفین کو ایک دن، ایک ہفتہ یا کاسٹیوم ڈیٹ جیسے آپشنز فراہم کیے جائیں گے۔

صارف کے پاس یہ اختیار بھی ہوگا کہ وہ ایکسپائری ڈیٹ کو ڈیلیٹ کر دے۔

ابھی یہ فیچر تیاری کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور عام صارفین تک اسے پہنچنے میں کئی ہفتے یا کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

مگر یہ واٹس ایپ کے لیے ایک کارآمد ٹول ہے جس سے پرانے یا غیر متعلقہ گروپس کی صفائی کرنا آسان ہوجائے گا جس سے ڈیوائس کی اسٹوریج بھی بہتر ہوگی۔

مزید خبریں :