Time 09 مارچ ، 2023
کھیل

ایک دن کے وزیراعظم بنے تو رمیز راجا پر پابندی کے علاوہ کیا کرینگے؟ شعیب کا یوسف سے سوال

حال ہی میں سابق کرکٹرز محمد یوسف اور ثقلین مشتاق شعیب اختر کے اردو فلکس پر نشر کیے جانے والے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے/فوٹوفائل
حال ہی میں سابق کرکٹرز محمد یوسف اور ثقلین مشتاق شعیب اختر کے اردو فلکس پر نشر کیے جانے والے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے/فوٹوفائل

سابق کپتان محمد یوسف ایک دن کے وزیراعظم بننے کے سوال پر بھی سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا پر پابندی لگانے کے حوالے سے گریز کرگئے۔

حال ہی میں سابق کرکٹرز محمد یوسف اور ثقلین مشتاق شعیب اختر کے اردو فلکس پر نشر کیے جانے والے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہو ئے جس دوران شعیب اختر نے محمد یوسف سے سوال کیا کہ اگر آپ کو ایک دن کا وزیراعظم بنادیا جائے تو آپ کونسا ایک کام ضرور کریں گے؟

محمد یوسف کے جواب سے قبل ہی شعیب اختر نے جواباًبتایا کہ رمیز راجا پر پابندی لگانے کے علاوہ ، جس پر محمد یوسف ہنس پڑے اور کہا کہ کیا بات کررہے ہیں؟شعیب اختر کے مؤقف کی تائید یا تردید سے گریز کرگئے۔

محمد یوسف نے کہا کہ   ایک دن میں کیا کرسکتا ہوں؟ جس پر شعیب اختر نے محد یوسف کو بتایا کہ  وزیراعظم کے پاس 600 ارب روپے کا مانیٹرنگ فنڈ ہوتا ہے اس سے وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں، شعیب اختر کی وضاحت پر محمد یوسف نے کہا کہ  ان 600 ارب کو میں تمام غریبوں میں بانٹ دوں گا۔

محمد یوسف کی بات پر شعیب اختر نے بتایا کہ محمد یوسف انتہائی درجے کے کنجوس آدمی ہیں لیکن میں دو بار دیکھ چکا ہوں کہ  اگر بات ہو  کسی کھلاڑی کی فنانشلی مشکل کی تو یوسف دینے میں سیکنڈز بھی نہیں لگاتے۔

واضح رہے کہ ماضی میں  نامور قومی کرکٹرز رمیز راجا اور محمد یوسف جیوسوپر کے پروگرام میں لڑپڑے تھے،  محمد یوسف نے کہا کہ عامر کی مخالفت کرنے پر عوام رمیز راجا سے ناراض ہیں، رمیز راجا نے کہا کہ محمد یوسف کو جھوٹ بولنے پر شرم آنی چاہیے۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ رمیز راجا کو صرف انگریزی بولنا آتی ہے، کرکٹ کھیلنا نہیں آتی۔ اس پر جواباً رمیز راجا کا کہنا تھا کہ محمد یوسف کو ٹھیک سے اردو بولنا بھی نہیں آتی، انھوں نے پاکستانی کرکٹ کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

مزید خبریں :