12 مارچ ، 2023
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ملکی صورت حال پر امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
عمران خان سےگفتگو کے بعد بریڈ شرمین نے اپنے ایک بیان میں پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے فروغ پر زور دیا اور طاقت کے استعمال پر تشویش کا اظہارکیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکام کو آزادی اظہار رائے کو یقینی بنانا چاہیے، انہوں نے ظل شاہ کی موت اور ارشد شریف کے قتل کی شفاف تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔
بریڈ شرمین نے پاکستان پر بیان امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن ڈاکٹر آصف کے ساتھ کھڑے ہوکر دیا۔
ڈاکٹر آصف نے بھی دو روز قبل پاکستان میں سیاسی صورت حال پر عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت میں بیان جاری کیا تھا۔